گلگت بلتستان ، بالائی علاقے شدید سردی کی لپٹ میں آگئے، پائپ لائینوں میں برف جم جانے سے پانی کا حصول مشکل

اتوار 18 دسمبر 2016 19:40

گلگت بلتستان ، بالائی علاقے شدید سردی کی لپٹ میں آگئے، پائپ لائینوں ..

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) گلگت بلتستان کے بالائی علاقے شدید سردی کی لپٹ میںآگئے ہیں خشک سردی کے باعث غذر کے بالائی علاقوں میں پانی کی پائپ لائینوںمیں برف جم جانے کی وجہ سے لوگوں کو پینے کا پانی کا حصول بھی مشکل ہوگیا ہے جبکہ خشک سردی سے موسمی بیماریاں بھی عام ہوگئی ہے سردی میں اضافے کے ساتھ ہی ہنزم سوختنی کا کاروبار کرنے والے افراد کی لوٹ مار جارہی ہے اور منہ مانگی رقم وصول کرتے ہیں انتظامیہ نے تاحال خشک لکڑی کی قمیت مقرر نہیں کی ہے جس کی وجہ سے کاروباری افراد اپنی مرضی کا ریٹ لگا کر رقم وصول کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف غذر کی بالائی تحصیل پھنڈر گوپس اور یاسین میں بغیر انتظامیہ کے اجازت کے گیس کا کاروبار عام ہوگیا ہے اورہر دوسری دکان میں گیس کو فروخت کی جارہی ہے اور اپنی مرضی کے ریٹ پر گیس فروخت ہوتی ہے جو کسی بھی وقت اتشزدگی کا سبب بن سکتی ہے مگر انتظامیہ مکمل طور پر خاموش ہے

متعلقہ عنوان :