غذر ،محکمہ جات کے آفسران اور ملازمین کے سرکاری رہائش گاہوں میں ڈیرے، ملازمین ہاوس رینٹ بھی ادا نہیں کرتے

اتوار 18 دسمبر 2016 19:40

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)غذر کے بعض محکمہ جات کے آفسران اور ملازمین نے ایک طرف سرکاری رہائش گاہوں میں عرصہ دراز سے ڈیرے ڈال رکھے ہیں تو دوسری طرف کئی ملازمین ہاوس رینٹ بھی ادا نہیں کرتے بعض ایسے ملازمین کا بھی انکشاف ہوا ہے کہ جن کا گھر دس سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے مگر انھوں نے سرکاری مکانات میں قبضہ جمایا ہوا ہے اور دور دراز کے علاقوں سے آکر ملازمت کرنے والوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔

(جاری ہے)

یہ لوگ ہزاروں روپے کرایہ ادا کرکے پرائیوٹ مکانات میں رہنے پر مجبور ہیں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ بعض آفسران نے اپنے سر کاری رہائش گاہوں کو سرکاری دفتر شو کرکے ہاوس رینٹ ادا نہیں کرتے دوسری طرف سنگل میں موجود تحصیل آفس کے سرکاری مکانات میں بھی غیر متعلقہ افراد نے قبضہ جمایا ہوا ہے اور یہ لوگ ہاوس رینٹ بھی ادا نہیں کرتے مگر انتظامیہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر ان ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی جس باعث حکومت کے خزانے کو سالانہ ہاوس رینٹ کی مد میںلاکھوں کا نقصان ہورہا ہے ۔