تعمیرات عامہ اور واٹر اینڈ پاور ڈویثرن کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ، عطاالرحمان ایڈوکیٹ

اتوار 18 دسمبر 2016 19:40

غذر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) سابق امیدوار قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان و ڈسٹرکٹ ارگنائزر تحریک انصاف عطاالرحمان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور واٹر اینڈ پاور ڈویثرن کی کارکردگی صفر ہوکر رہ گئی ہے ہر دو محکمہ جات کا تعلق مفاد عامہ سے ہے ا ن دونوں محکموں کی بہتر کارکردگی کے لئے ہٹلرجیسا سسٹم لانے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے اور کہاں کی اہلیت ہے کہ گلگت بلتستان کا علاقہ قدرتی گیلشیرسے مزین ہیں اس کے باوجود موسم سرما میں پانی کی قلت کا بہانہ اور گرمیوں کے موسم میں پانی کے زائد بہاو کا بہانہ بناکر عوام کو بجلی کی نعمت سے دوررکھا جاتا ہے انجینیئرزصاحبان کی اہلیت کا اندازہ اس بات سے لگائی جاسکتی ہے کہ بعض دفعہ پاور ہاوس میں مشینری کی معمولی خرابی پر بھی دیار غیر سے ٹیکنشینززکے اگے ہاتھ پھلایا جاتا ہے مزکورہ محکمہ کو بہتر بنانے کے لئے زمہ دار حکام کو فوری توجہ دینے کی سخت ضرورت ہے دوسری طرف محکمہ تعمیرات عامہ غذر کا یہ حال ہے کہ قومی خزانے سے بنائی جانے والی اکثر ترقیاتی سکیمیں ذاتی پسند اور ناپسند کے علاوہ اکثر وبیشتر سیاسی دبائوایمرجنٹ نیچر کا بہانہ بناکر ٹھیکداروں میں بندر بانٹ کی جاتی ہے جس میں ایک حصہ انجینئردوسرا حصہ منتخب عوامی نمائندہ جبکہ ماندہ حصہ ٹھیکدار اپنے لئے بچاکر اونے پونے طریقوں سے مزکورہ ترقیاتی کام عوام کی انکھوں میں دھول جھونک کر پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے جس کی وجہ سے قومی سرمایہ سے بننے والی بہت ساری سیکیمیں یاتو ادھورے رہ جاتے ہیں یا پھر ناقص حالت میں پایہ تکیمل کو پہنچ جاتے ہیں نیز ترقیاتی کاموں میں چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کے بعد از تکمیل روڈ سے لیکر بلڈنگ تک کی حالت خستہ حال ہوجاتی ہے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر گاہکوچ میں خطیر رقم سے تعمیر ہونے والی سڑکیںحکام کی عدم توجعی کی وجہ اور ناقص تعمیر کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہیں آج تک منتخب عوامی نمائندوں اور محکمہ کے زمہ دار حکام کی اس طرف توجہ نہ دینا سمجھ سے باہر ہے اس حوالے سے زمہ دار حکام اپنی زمہ داری کا احساس کریں اور بجلی کی قلت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ عوامی مفادات سے متعلقہ محکمہ جات کی کاکردگی کو بہتر بنانے کی جانب توجہ مرکوز کریں۔