ْپی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے باحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر بکرے کا صدقہ

اتوار 18 دسمبر 2016 19:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی ای)کے اے ٹی آر طیارے کے باحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر بکرے کیصدقہ دیا گیا ۔اتوار کو پی آئی اے کے اے ٹی آر طیارے کے بحفاظت اسلام آباد پہنچنے پر بکرے کا صدقہ دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اے ٹی آر طیارے کی سول ایوی ایشن سے کلیرئنس اور اسلام آباد بحفاظت پہنچنے پر کالے بکرے کی قربانی دی گئی ہے ۔اضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔