علی بابا 40چوروں کا احتساب ضروری ہے ، عارف علوی

نواز شریف نے ملکی وسائل کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا ہے ، افتخار سومرو ، عوامی رابطہ مہم کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، نصرت واحد

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کی فنانس سیکریٹری سینئر رہنما نصرت واحد کی جانب سے عشائیہ دیا تھا جس میںپاکستان تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی، سندھ کے جنرل سیکریٹری افتخار سومرو،دیوان سچل، ارسلان آغا، سمیعہ سلیم، ثمینہ اسلام، سامعہ سلیمان ،انیسہ ولی اللہ ، سیما شیخ،دُرغہ بیگم، خاوند بخش،صائمہ ندیم، سعدیہ آغا، ارم بٹ و دیگر نے شرکت کی ۔

اس موقع پر عارف علوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علی بابا چالیس چور وں کا احتساب ضروری ہے ۔ تحریک انصاف ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی، ملک میں روزگار کے وسیع مواقع ، صحت و تعلیم، پولیس نظام میں انقلابی تبدیلیاں لے کر آئیں گے، داخلی و خارجہ پالیسی کو بہتر بنایا جائے گا ، قرضوں سے چھٹکارا حاصل کیا جائے گا، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کریں گے۔

(جاری ہے)

سندھ کے جنرل سیکریٹری افتخار سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں نواز شریف نا اہل ہو جائیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ کے قومی اسمبلی میں اور قوم سے خطاب میں تضاد ہے ۔ قطری شہزادے کا خط کا غذ کا کورا ٹکڑا ثابت ہوگا ملکی وسائل کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا گیا۔ مسلم لیگ ( ن) کی غلط پالیسیوں کی بدولت ملکی ادارے پی آئی اے ، اسٹیل مل تباہی کا شکار ہیں ۔

کشمیر کے مسئلے کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر نہیں کیا گیا ۔ نصرت واحد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کے دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں لوگ جوق در جوق پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ۔ آئندہ عام انتخابات میں پارٹی سندھ بھر سے کامیاب ہوگی کراچی میں بھی قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشستیں جیتیں گے ۔ عمران خان ملک کے واحد لیڈر ہیں جو وطن عزیز کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :