خصوصی بچوں کیلئے محکمہ خصوصی تعلیم عالمی معیار کی نمائش کا انعقاد کر رہا ہے، ذوالفقار علی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے خصوصی تعلیم ذوالفقار بیھن نے کہا ہے کہ محکمہ خصوصی تعلیم جلد خصوصی بچوں کے لیے ایکسپو سینٹر میں عالمی معیار کی نمائش کا انعقاد کر ارہا ہے جس میں پبلک اور پرائیوٹ سیکٹر کے تحت چلنے والے خصوصی تعلیمی مراکز کے علاوہ ان اداروں کے بھی اسٹال لگائے جائینگے جو خصوصی بچوں کے لیے اشیاء تیار کرتے ہیں تاکہ والدین ایک ہی چھت کے نیچے تمام دستیاب سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کر سکیں۔

حکومت سندھ کے زیر انتظام خصوصی تعلیمی مراکز میں مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کتابیں، کاپیاں ، بیگز ، جوتے ، یونیفارم اور دیگر ضروری اشیاء بلامعاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ خصوصی بچوں کوان مراکزمیں تعلیم کے علاوہ غیر نصابی سرگرمیوں اور کھیل کود کے بھی مواقع فراہم کئے جاتے ہیں تاکہ وہ بھی معاشرے کے مثبت اور کارآمد شہری بن سکیں۔

(جاری ہے)

ان مراکز میں بچوں کی صحت کے لیے بھی بہترین انتظامات ہیں جس کی مثال یہ میڈیکل کیمپ ہیں جہاںپر مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز بچوں کا فل میڈیکل چیک اپ کرتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے محکمہ خصوصی تعلیم کے تحت منعقدہ ایک روزہ آگہی سیمینار سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب کے آغاز میں ڈاکٹر رتنا دیوان اور ڈاکٹر سنیل کمار نے خصوصی بچوں کے مسائل سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی۔اس موقع پر سیکریٹری محکمہ خصوصی تعلیم نے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ زیر تعلیم خصوصی بچوں کو بھر پور توجہ اور تربیت فراہم کی جارہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر پورے جزبہ کے ساتھ کام کریں۔پروگرام کے اختتام پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ذوالفقار بیھن کو اجرک کا ثقافتی تحفہ پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :