وفاقی حکومت نے قطرے شہزادوں کے بلوچستان میں شکار سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا ، حیات عبید اللہ بابت

اتوار 18 دسمبر 2016 19:30

وفاقی حکومت نے قطرے شہزادوں کے بلوچستان میں شکار سے متعلق اعتماد میں ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے محکمہ جنگلات و جنگی حیات عبید اللہ بابت نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے قطرے شہزادوں کے بلوچستان میں شکار سے متعلق اعتماد میں نہیں لیا اور اس حوالے سے ہمیں مکمل بائی پاس کیا گیا ہے،اٹھارویں ترمیم کے بعد بھی صوبائی معاملات میں مداخلت لاقانونیت کے زمرے میں آتا ہے ’’این این آئی ‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے رہنماء صوبائی مشیر جنگلات وجنگی حیات اور لائیواسٹاک عبید اللہ بابت نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے قطری شہزادوں کو صوبے کے کسی بھی علاقے میں کوئی الاٹمنٹ نہیں کی اور نہ ہی اس حوالے سے ہم نے کسی شہزادے کو شکار کی اجازت دی ہے انھوں نے کہا کہ قطری شہزادوں کا شکار سے متعلق ذرائع ابلاغ سے مجھے معلوم ہوا اور محکمے کے اعلیٰ افیسران سے رابطہ کیا تو وہ بھی لاعلم تھے انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے اپنی مرضی سے قطری شہزادوں کو شکار کی جگہ الاٹ کی ہے اور اس حوالے سے صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیا گیا ہے اور نہ ہی محکمہ جنگلات جنگی حیات کو آگاہ کیا گیا ہے انھوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے باوجود وفاقی حکومت بلوچستان کے معاملات میں مداخلت کررہی ہے اورصوبائی معاملات میں وفاقی حکومت کی مداخلت لاقانونیت سے کم نہیں ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات و جنگی حیات کی کوئی ٹاسک فورس نہیں جس کی وجہ سے ہم اس انداز میں کارروائی بھی نہیں کرسکتے اور بلا اجازت قطری شہزادوں کی جانب سے شکار جنگلات و جنگی حیات قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

متعلقہ عنوان :