پٹ فیڈرکینال کے پشتوں پر لینڈمافیا ں سرگرم قبائلی تنازعات کا خطرہ، سڑک کی تنگی ٹریفک کا چلنا محال ہوگیا

منجھوشوری روپاخ میں گھنٹوں ٹریفک جام محکمہ ایریگیشن اور روینیوں کی جانب سے سردمہری کوئی کاروائی نہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 19:13

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پٹ فیڈرکینال کے پشتوں پر لینڈمافیا ں سرگرم قبائلی تنازعات کا خطرہ سڑک کی تنگی ٹریفک کا چلنا محال ہوگیا منجھوشوری روپاخ میں گھنٹوں ٹریفک جام محکمہ ایریگیشن اور روینیوں کی جانب سے سردمہری کوئی کاروائی نہیں تفصیلات کے مطابق نصیرآباد پٹ فیڈر کینال کے دونوں کناروں بیدار چالیس ڈپ بالان شاخ باری شاخ منجھوشوری روپا شاخ مگسی شاخ میرواہ عمرانی شاخ پرقبضہ مافیا سرکاری اراضیات پر قبضہ کرکے دکانیں تعمیر کرکے کروڑوں روپے کے کاروبار شروع کردیئے ہیں تاہم کئی جگہوں پر کئی قبائلی افراد میں تنازعات جاری ہیں جوکہ کسی بھی وقت کئی جانیں نقصانات کا سبب بن سکتے ہیںذمہ دار لوگوں کی طرف سے کاروائی نہ ہونا سمجھ سے بالاتر ہے شنید میں آیاھے کہ قبضہ مافیا کو متعلق محکموں میںتعنیات چندافراد سمیت سیاسی اور قبائلی بااثرافرادکی پشت پناہی بھی حاصل ہیں اور ان کی مدد سے لینٖڈ مافیا قبضہ کرکے لاکھوں میں فروخت کردیتے ہیں پندرہ منٹ کا سفر سڑک کی تنگی کی وجہ سے گھنٹوں میں طے ہوتاہے بلخصوص مریضوں اور مسافروں کیلئے ایک عذاب بن گیاہے اس سڑک پر وزراء ضلعی ویوسیزناظمین سابق وزراء قبائلی سردار میر متعبرین اور سرکاری عہدوں پر فائز آفیسران بھی سفر کرتے ہیں مگر افسوس لینڈمافیا کی سرگرمیاں بلاخوف جاری ہیں عوامی حلقوں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکٹری بلوچستان اور اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ قائم تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کو فوری طور پرہٹاکر عوام کو مشکلات سے نجات دلائے ۔

متعلقہ عنوان :