سوات ، رحیم آباد پولیس کی کارراوائی بدنام زمانہ منشیات فروش سیدنظام شاہ سمیت دوملزمان گرفتا ر

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) رحیم آباد پولیس کی کارراوائی بدنام زمانہ منشیات فروش سیدنظام شاہ سمیت دوملزمان گرفتا ر ،تفصیلات ایس ایچ او الطاف حسین نے ڈی پی او سوات عباس مجید مروت اور ڈی ایس پی سٹی حبیب اللہ کے ہدایت پر رحیم آباد میںکارراوائی کرتے ہوئے منگلور سے تعلق رکھنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش سید نظام شاہ کو گرفتار کرلیا اور اُن کے قبضے سے 255گرام چرس برآمد کرلی ایک اور کارراوائی میں ملزم سے 80گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان سے تفتیش شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :