اردو کے نامور شاعر اور ادیب مشفق خواجہ کی81 ویں سالگرہ آج منائی جائے گی

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

اسلام آباد، عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) اردو کے نامور شاعر اور ادیب مشفق خواجہ کی81 ویں سالگرہ آج 19دسمبربروز پیرکو منائی جائے گی وہ 19دسمبر 1935کو لاہور میں پیدا ہوئے تھے ان کا اصل نام خواجہ عبدالحئی تھا وہ 1957سی1973 تک انجمن ترقی اردو سے وابستہ رہے کی 1980دہائی میں مشفق خواجہ نے قلمی نام سے ادبی کالم نگاری کا آغاز کیا جس نے پورے برصغیر میں دھوم مچادی ان کا شعری مجموعہ ابیات کے نام سے اشاعت پذیر ہواتھا ان کی تصانیف اور تالیفات میں قاموس الکتب ،خوش معرکہ زیبا ،پرانے شاعر اور صفیر بلگرامی کے نام سرفہرست میں شامل ہیں وہ 21فروری 2005میں وفات پاگئے تھے