کراچی ، پولیس نے ٹارگٹ کلر اورانتہائی مطلوب ملزم سمیت 7 ملزمان کو گرفتارکر لیا

اسلحہ ،موٹرسائیکلیں اور لوٹا گیا سامان برآمد

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

ّکراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر اورانتہائی مطلوب ملزم سمیت 7 ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ ،موٹرسائیکلیں اور لوٹا گیا سامان برآمد کرلیا ۔نیوکراچی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث ساجد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سیاسی جماعت کاکارکن ہے ،جس نے 2افراد کے قتل کااعتراف کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ ٹاون کی مدینہ کالونی سے قتل، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزم شفیق کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ ادھر فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں مبینہ مقابلے میں ایک زخمی ڈاکو سمیت 2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ، نقدی، موٹرسائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلیے گئے۔ملیر سعود آباد اور گارڈن نشتر روڈ پر بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان محمد حسین ،علی حسن اورفرحان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور 2موٹرسائیکلیں اور چھینے گئے موبائل فونز برآمد کرلیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :