لیبیا،اتحادی حکومت کا سرت کی داعش سے آزادی کا اعلان

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) لیبیا کی اتحادی حکومت کے رہنما فایز السراج سرت شہر کو داعش کے چنگل سے آزاد کرانے کے بعد علاقے میں فوجی کارروائی ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ سرت، لیبیا میں داعش کا آخری ٹھکانا تھا۔ تاہم نامزد وزیر اعظم سراج نے خبردار کیا کہ جنگجوؤں کے خلاف لڑائی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیلی ویڑن پر اپنے خطاب میں فایر السراج کا کہنا تھا کہ سرت کے ساحلی شہر میں آٹھ مہینوں سے جاری فوجی کارروائی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔

سرت اب داعش سے ازاد شہر ہے۔ فایز سراج کا یہ اعلان حکومت کی وفادار فوج کے علاقے پر دو ہفتوں سے کںٹرول کے بعد سامنے آیا۔سرت پر کنڑول کا اعلان پہلے پہل پانچ دسمبر کو کیا گیا۔ اس اعلان سے اقوام متحدہ کی حمایت سے بننے والی قومی اتقاق رائے کی حکومت کی اتھارٹی کو سہارا ملا۔ قومی اتفاق رائے کی یہ حکومت اسی سال مارچ کو طرابلس میں قائم کی گئی تھی تاہم مشرقی لیبیا میں قائم حریف انتظامیہ نے اسے تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :