مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

رملہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) مقبوضہ مغربی کنارے میں اتوار کی صبح اسرائیلی فوجیوں نے ایک جھڑپ کے دوران فلسطینی نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے،یہ بات فلسطینی اہلکاروں نے بتائی۔سیکورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ فوجی آدھی رات کے بعد رملہ کے ایک قریبی گاؤں بیت رائما میں داخل ہوگئے جہاں ان کا سامنا پتھراؤ کرنے والے نوجوانوں سے ہوا۔

(جاری ہے)

فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ فوجیوں کی فائرنگ کے نتیجے میں19سالہ احمد حاظم عطا ہلاک ہوگیا۔اسرائیلی فوج کی ایک خاتون ترجمان نے کہا ہے کہ بیت رائما میں پرتشدد فساد ہوا ہے لیکن انہوں نے فلسطینی نوجوان کی ہلاکت کی کی تصدیق نہیں کی۔انہوں نے کہا کہ درجنوں فسادیوں نے سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ایک سرحدی پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تشدد کو دبانے کے لئے فورسز نے فسادات میں مخالفین کو منتشر کرنے کیلئے استعمال ہونے والے ہتھیار کا استعمال کیا اور فلسطینی نوجوانوں پر فائرنگ کی۔

متعلقہ عنوان :