پٹرول پمپ پر سعودی نوجوان کا غیرملکی ملازم پرتشدد

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) سعودی عرب میں سوشل میڈیا کی ویب سائیٹ پر ایک نئی ویڈیو تیزی کیساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک سعودی نوجوان کو پٹرول پمپ کر کام کرنے والے ایک غیرملکی شہری پر تشدد کرتے کھایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اس نوعیت کے واقعات پہلے بھی رونما ہوتے رہے ہیں اور غیرملکی ملازمین پر تشدد کے مرتکب افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ایک پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوانے کے بعد جب ’اکسنٹ‘ ماڈل کے کار ڈرائیور نے غیرملکی ملازم کو پٹرول کے پیسے ادا نہ کیے تو اس نے کار کے بند دروازے پرمتعدد مرتبہ دستک دے کر کار کے مالک کو متنبہ کیا۔ اس پر کار میں سوار نوجوان باہر نکلا اور اس نیغیرملکی ملازم پر تھپڑوں کی بارش کردی۔ پھر دوبارہ کار میں داخل ہوا اور وہاں سے ایک لاٹھی نکال کر غیرملکی شہری کو اس کے ساتھ بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کے رد عمل میں شہریوں نے سعودی نوجوان کے خلاف سخت غم وغصے کا اظہار کیا ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مجرمانہ وارادات کا سختی سے نوٹس لیں اور ملزم کی شناخت کرکے اسے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کریں۔

متعلقہ عنوان :