موصل آپریشن ، دوسرا مرحلہ آئندہ 72 گھنٹوں میں ہوگا،عراقی جنرل

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء)عراق میں انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈر لیفٹننٹ جنرل عبد الغنی الاسدی کے نزدیکی ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران موصل آپریشن کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا،یہ بات غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد آپریشن کو کئی روز سے روک دیا گیا ہے۔ اس مرحلے میں شہر موصل شہر کے مشرقی حصے میں درجنوں علاقوں کو داعش تنظیم سے آزاد کرا لیا گیا۔