امریکہ جنوبی بحیرہ چین میں بحری جہاز کو قبضے میں لینے کی تحقیقات کے معاملے کو ہوا د ے رہاہے، چین

امریکہ کے نگرانی آپریشنز کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں، چینی وزارت دفاع

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) چین نے گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے جنوبی بحیرہ چین میں ایک بحری جہاز کو قبضے میں لینے کی تحقیقات کے معاملے کو ہوا دینے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے نگرانی آپریشنز کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

(جاری ہے)

چین کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ مسئلے کے پرامن حل کے حوالے سے امریکہ کی طرف سے اسے بڑھا چڑھا کر پیش کرنا غیر مناسب اور غیر مددگار ہے۔

متعلقہ عنوان :