کولمبیا کے صدر جوان مینوئل سانتوس کو امن کوششوں کے اعتراف میں ’’کیتھولک نوبل‘‘ لام پارا امن انعام سے نوازا گیا

اتوار 18 دسمبر 2016 19:11

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء)کولمبیا کے صدر جوان مینوئل سانتوس نے گزشتہ روز اپنے ملک کے مارکسسٹ فار باغیوں کے ساتھ امن معاہدے کیلئے ان کی کوششوں کے اعتراف میں ’’کیتھولک نوبل‘‘ لام پارا امن انعام حاصل کیا ہے۔انہیں اس ایوارڈ سے اٹلی کے شہر آسیسی میں نوازا گیا ہے جو ایسے وقت دیا گیا جب ایک ہفتہ قبل سانتوس نے اوسلو میں نصف صدی پر محیط تنازعہ کے خاتمے کیلئے ان کی کوششوں کے اعتراف میں اصل نوبل امن انعام دیا گیا تھا۔

تنازعہ میں دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد انسانی جانیں ضائع ہوچکی ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹ فرانسس کی مشعل جو کہ رومن کیتھولکس کیلئے امن کی علامت ہے حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ میں اپنے ملک کیلئے امن کا ہتھیار بننا چاہتا ہوں اور اس کام میں جو میرے ساتھ شامل ہورہے ہیں ان میں امن کے کئی ہتھیار شامل ہیں۔آج میں سینٹ فرانسس سے کہنا چاہتا ہوں کہ ہماری حوصلہ افزائی جاری رکھی جائے تاکہ یہ امن معاہدہ جس پر ہم نے اتفاق کیا ہے کولمبیا کے ہر ایک قصبے،گاؤں اور خاندان میں اسے محسوس کیا جائے۔ان کا دورہ اسیسی ایک روز قبل پوپ فرانسس کی جانب سے ویٹی کن سٹی میں ان کے کولمبیئن صدر کے طور پر پیشرو الوارو اوریب کے ساتھ ملایا تھا۔