بھارتی ماڈل و اداکارہ دھانیہ 70m درہم کے فراڈ میں گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

بھارتی ماڈل و اداکارہ دھانیہ 70m درہم کے فراڈ میں گرفتار

بھارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 دسمبر2016ء) بھارتی ملیالم فلم انڈسٹری کی ماڈل و اداکارہ دھانیہ ، انکے شوہراور انکے دوست سموئیل پر 70m درہم کے فراڈ کا کیس درج تھا جو انہوں نے سموئیل بلڈنگز نامی ایک کمپنی بنا کر مختلف گاہکوں سے فلیٹ دینے کے عوض لئے تھے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ماڈل و اداکارہ دھانیہ کو پولیس نے جمہ کے روز 70m درہم کے فراڈ کیس میں گرفتار کر لیا ہے، ماڈل و اداکارہ دھانیہ کے سسر کو بھی پچھلے مہینے پولیس کی جانب سے ایک فراڈ کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)


دھانیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی ویب سائیٹ کے زریعے ایک شخص کو غلط معلومات اور خود کو کمپنی کو ڈائریکڑ بن کر دھوکہ دہی سے پیسے لیئے تھے۔
سموئیل بلڈنگز نامی ایک کمپنی نے مختلف فلیٹ اور دوکانوں کی مد میں اپنے گاہکوں سے 130 کروڑ روپے لیئے تھے۔
ذرائع کے مطابق کمپنی سے فلیٹس لینے والے متعدد مالکان نے کمپنی کو کافی مہلت بھی دی تھی مگر کمپنی کسی بھی طرح سے انہیں نہ تو پیسے دینے پر مان رہی تھی اور نہ ہی انہیں فیلٹس کی حوالگی کر رہی تھی۔جس کے بعد متعدد لوگوں نے پولیس میں جاکر ایف آئی آر درج کرائی، پولیس نے ایف آئی آر کے بعد اداکارہ کو گرفتار کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :