جسٹس قاضی فائزعیسی کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے ایک رہنمائی ہے‘ وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر خان

اداروں کی کمی آنے والے سالوں میں پوری کرلیں گے‘وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور خوشحال ہو رہا ہے ‘احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے‘ پولوکلب میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیرصنعت وتجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے ایک رہنمائی ہے‘اداروں کی کمی آنے والے سالوں میں پوری کرلیں گے‘وزیر اعظم نوازشر یف کی قیادت میں پاکستان مضبوط اور خوشحال ہو رہا ہے ‘احتجاج سے کوئی خطر ہ نہیں عام انتخابات2018میں ہی ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز لاہور میں پولوکلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرصنعت وتجارت نے کہا کہ 2012کے مقابلے میں آج دہشتگردی 85 فیصد کم ہے ، دہشتگردی کے خاتمے اور توانائی بحران کے خاتمے سے متعلق یہ سال اچھارہا ہے اور آنیوالے سالوں میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو گا اور قوم کو بھلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے بھی مکمل نجات دلائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2016 پاکستان کیلئے اچھا سال رہا ہے اور یہ خوشی کی بات ہے کہ پاکستان کی روشنیاں بحال ہورہی ہیں، دعا کریں کہ آنے والا سال 2016 سے مزید بہتر ہواور ملکی اسی طر ح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہے ۔ انہوں نے کہا کہ جسٹس قاضی فائزعیسی کمیشن کی رپورٹ ہمارے لئے ایک رہنمائی ہے اپوزیشن کے چاہیے وہ سڑکوں کی بجائے پار لیمنٹ میں آکر مسائل پر بات کر یں ۔

متعلقہ عنوان :