بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے ،بلاول جب بھی اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ ان کو بچہ سمجھ کر نظرانداز کردیں گے، بلاول کے اخلاق سے گرے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا،بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتادیتا کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے البتہ ان میں بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے،وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب

اتوار 18 دسمبر 2016 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہبلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے ،بلاول جب بھی اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ ان کو بچہ سمجھ کر نظرانداز کردیں گے، بلاول کے اخلاق سے گرے بیان نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمندہ کردیا،بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتادیتا کہ پانامہ میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہاکہ بلاول کے سیاسی استاد شاید ان کی بھلائی نہیں چاہتے ،بلاول جب بھی اخلاق سے گری بات کریں گے تو لوگ ان کو بچہ سمجھ کر نظرانداز کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلاول کی آج کی اخلاق سے گری گفتگو نے آکسفورڈ کی تعلیم کو شرمدنہ کردیا،بلاول کو ان کا میڈیا سیل یہی بتادیتا کہ پانامہ دستاویزات میں وزیراعظم کا نام نہیں ہے البتہ ان میں بھٹوخاندان کا ذکر ضرور ہے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ اپنے دور میں کوئی جلسہ نہ کرسکنے والے آج کھلے عام جلسے کر رہے ہیں،کھلے عام جلسوں کا انعقاد مسلم لیگ (ن) کی فتح ہے۔(خ م)