چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور ایڈیشنل سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ عمر معصوم وزیر کا کینٹ بازار کا خصوصی دورہ

اتوار 18 دسمبر 2016 19:00

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد اور ایڈیشنل سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ عمر معصوم وزیر کا کینٹ بازار کا خصوصی دورہ ۔

(جاری ہے)

تجاوزات کے خاتمے کے لئے دائرہ کار وسیع پیمانے پر بڑھا دیا گیا ہے اگر کسی بھی ریڑھی بان،ٹھیلے یا بلخصوص سردیوں میں لنڈا بازار لگانے والے افراد نے سڑک پر سامان بیجنے کی غرض سے تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمات درج کئے جائیں گے اس سلسلے میں کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے بتایا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک سیکٹر کینٹ میں تجاوزات کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر ماہ اکتوبرسے اب تک 70افراد کے خلاف سیکشن 341کے تحت 9ایف آئی آر درج کروائی ہیں انہوں نے کہا کہ سڑک پر تجاوزات کسی صورت نہیں کرنے دی جائیں گی اس سلسلے میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں انہوںنے کہا کہ اسی طرح راجہ بازار اور دیگر بازاروں میں ٹریفک روانی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تجاوزات کے خلاف راولپنڈی ٹریفک پولیس نے خصوصی ایکشن شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں تاجر برادری کا تعاون ناگزیر ہے انہوںنے کہا کہ شاہرائیں تجاوزات سے پاک ہونگی تو لوگ بآسانی بازاروں کا رخ کریں گے جس سے تاجر برادری کا کاروبار مزید ترقی کرے گا کیونکہ بازاروں میں ٹریفک چلے گی تو لوگ بازار کارخ کریں گے اگر تجاوزات کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک چلنے کی جگہ نہ رہے تو پھر کاروبار کی ترقی ناممکن ہو جاتی ہے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا کہ سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے کے بغیر بہتر ٹریفک روانی ممکن نہیں ہے کیونکہ دنیا میں سڑکیں صرف ٹریفک کے لئے بنائی جاتی ہیں کسی بھی دوسری چیز کا سڑک پر وجودنا ممکن ہے اور نہ قانون اس بات کی اجازت دیتا ہے لہذاء تمام متعلقہ اداروں کو بھی شاہرائوں اور فٹ پاتھ پر سے تجاوزات خاتمے کے حوالے سے سنجیدہ کاوشیں کرنا ہونگی۔

متعلقہ عنوان :