میڈیا کے بغیر کھیلوں کی درست سمت میں رہنمائی نہیں ہوسکتی، سمبہندھن شیواپریل

عالمی درجہ بندی میں بہتری لانی ہے تو اسکول اور کالجز میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ڈائریکٹر ڈویولپمنٹ بیڈمنٹن برائے ایشیاء

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) انٹرنیشنل بیڈمنٹن فیڈریشن کے ڈائریکٹر ڈویولپمنٹ برائے ایشیاء سمبہندھن شیواپریل نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے،27ممالک میں کوچنگ کے فرائض انجام دے چکا مگر میڈیا کے بغیر کھیلوں کی درست سمت میں رہنمائی نہیں ہوسکتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آ ف سندھ(سجاس) اور سندھ بیڈ منٹن ایسویسی ایشن کے زیراہتمام بیڈمنٹن کے کھیل کی آگاہی اور قوانین میں رونما ہونیوالی تبدیلوں کے حوالے سے ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیا، ورکشاپ کا انعقاد پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹرمیں کیا گیا جس میں سجاس کے تمام عہدیداران ، بیڈمنٹن فیڈریشن کے خازن و سندھ بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکریٹری افتخارحسین ، اسد اللہ علیم سمیت بڑی تعداد میں بیڈمنٹن کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سمبہندھن شیواپریل کاورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سجاس کی بیڈمنٹن کے کھیل میں دلچسپی قابل ستائش ہے صحافیوں کا کھیل کے کی باریکیوں کو جاننا بھی اتنا ہی ضروری ہے کہ جتنا خبربناناصحافیوں کی تحریریں کھلاڑیوں کے مستقبل پر اثرانداز ہوتی ہیں، انہوں نے ورکشاپ میں بیڈمنٹن کے حوالے تفصیلی لیکچر دیا ،کھیل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گراس روٹ لیول پر پاکستان میں بہت کام کرنا ہے اگر عالمی درجہ بندی میں بہتری لانی ہے تو اسکول اور کالجز میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔

ورکشاپ سے سندھ بیڈمنٹن ایسوی ایشن کے سیکریٹری افتخار حسین ، اسد اللہ علیم اور انور سعید نے بھی خطاب کیا۔ بعدازاں سجاس کے صدر طارق اسلم اور سیکریٹری اصغر عظیم نے سمبہندھن شیواپریل کے ہمراہ سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے جبکہ سجاس کی جانب سے بیڈمنٹن فیڈریشن کے تمام عہدیدران کو یاد گاری شیلڈ پیش کی گئیں۔