فاٹا میںسال کی آخری انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہوگی

پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی اور فراہم کی گئی سیکورٹی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 21تک جاری رہے گی مہم میں فاٹا کے پانچ سال سے کم عمر کے 1022700 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئے جائیں گے۔ مہم کیلئے مجموعی طورپر 4290 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) فاٹا میںآج19 دسمبر سے تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع ہو رہی ہے۔ پولیٹیکل ایجنٹس، کمشنرز، نیم فوجی اور فوجی دستوں کی سرپرستی اور فراہم کی گئی سیکورٹی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم 19 دسمبر 2016 سے 21 دسمبر2016 تک جاری رہے گی، جس کے بعد رہ جانے والے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے اور سرویلنس کا کام جاری رکھا جائے گا۔

مہم میں فاٹا کے پانچ سال سے کم عمر کے 1022700 بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا ئے جائیں گے۔ مہم کیلئے مجموعی طورپر 4290 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے، جن میں 3880 موبائل، 300 فکسڈ اور 110 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں۔جنوبی وزیرستان ایجنسی میں حالیہ کھولے جانے والے دیہات اور عارضی طور پر بے گھر افراد اورخاندان (ٹی ڈی پیز) کی واپسی کے نتیجے میں بڑھتی ہوئے اہداف سے نمٹنے کے لیے نئی (مزید) پولیو ٹیموں کی تقرری کا عمل جاری ہے ، جس کے نتیجے میں جنوبی وزیرستان ایجنسی کے وانا سبڈوژن میں انسداد پولیو مہم 26 دسمبر 2016 سے شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی وزیرستان ایجنسی میںاس سال دو پولیو کیسز کی تشخیص کے تناظر میں ، متعلقہ حکام کی توجہ جنوبی وزیرستان ایجنسی میں بچوں کی قوت مدافعت اور انسداد پولیو مہم کے معیار کی سطح کو بہتر بنانے اور فاٹا کے دوسرے پولیو وائرس سے پاک علاقوں کے برابر کرنے پر مرکوز ہے ۔ رواں سال فاٹا سے اب تک صرف دو (۲) پولیو کیس رپورٹ ہوئے ۔ دونوں پولیو کیسز ضرب عضب آپریشن کے نتیجے میںعارضی طور پر بے گھر افراد اور خاندان (ٹی ڈی پیز ) کی حالیہ وطن واپسی کے موقع پر سامنے آئے۔

متعلقہ عنوان :