سو روزہ مہم میں وومن ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے ناصر حسین شہید پارک میں دو روزہ فیملی فیسٹول کا انعقاد

ارکان قومی وصوبائی اسمبلی خوش بخت شجاعت ، مرزا حنا اور کشور زہرہ ، ثمن جعفری ، نگہت شکیل، ہیرسوہو، نائلہ منیر، ناہید بیگم کافیملی فیسٹول کا تفصیلی دورہ

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) سو روزہ مہم میں وومن ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے ناصر حسین شہید پارک میں دوروزہ فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا گیا جو کہ 17 دسمبر تا 18 تک جاری رہے گا ، فیملی فیسٹول میں کھانے پینے کے اسٹالز، بچوں کے جھولے ، ملبوسات کی نمائش اور خواتین کی دیگر اشیاء کی نمائش جاری ہے ، اس موقع پر سینیٹر خوش بخت شجاعت ، سینیٹر مرزا حنا اور ایم این اے کشور زہرہ ، ایم این اے ثمن جعفری ، ایم این اے نگہت شکیل اور ایم پی اے ہیر سوہو، ایم پی اے نائلہ منیر، ایم پی اے ناہید بیگم نے فیملی فیسٹول کا تفصیلی دورہ کر کے فیسٹول کے انعقاد پر وومن ڈیولمپنٹ فارم کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ خواتین کی آگاہی اورفلاح و بہبود کیلئے فیسٹول کا انعقاد خوش آئین عمل ہے ، ہماری خواتین یوں تو مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں نظر آتی ہیں مگر ابھی بھی ان میں معاشرتی آگاہی اور معاشی استحکام کیلئے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ، ہمارے معاشرے میں خواتین کا تناصب زیادہ ہے اسی لیئے ملکی ترقی کیلئے خواتین کا آگے آنا ضرروری ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بلدیہ شرقی میں سوروزہ عوامی مہم میں بلدیاتی اقدامات کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ اور سماجی سرگرمیوں کیلئے بھی اقدامات تیزی سے جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :