بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو دیئے گئے مطالبات میں ایک بھی محنت کشوں کے مسائل کو ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا، لیاقت علی ساہی

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) مزدور رہنما لیا قت علی ساہی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی موجودہ پالیسی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے چار مطالبے وفاقی حکومت کو دیئے گئے ہیں ان میں ایک بھی محنت کشوں اور متوسط طبقے کو جو مسائل درپیش ہیں ان کو احتجاجی ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایاگیا جبکہ ہاکستان پیپلز پارٹی کا بنیادی فلسفہ محنت کشوں اور متوسط طبقے کے بنیادی حقوق کو آئین کی روشنی میں فراہم کرنا ہے لیکن محنت کش طبقہ گزشتہ کئی سالوں سے اپنے مسائل کے حل کے مطالبہ کر رہا ہے اس پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت نے کوئی نوٹس نہیں لیا جہاں تک مسلم لیگ نون ،پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیوں کا سوال ہے انہوں نے محنت کشوں اور متوسط طبقے کی حقوق کی بات کرنیکے بجائے سرمایہ داروں اور اداروں کی بیوروکریسی کے مفادات کا تحفظ کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی محنت کشوں اور متوسط طبقے کی پارٹی کا دعوی بھی کرتی ہے پھر ایسا کیوں کیا جا رہا ہے کہ محنت کشوں کے مسائل کو سندھ کی سطح پر بھی حل نہیں کیا جا رہا ہے بلکہ اب تو کراچی میں محنت کشوں کی آبادیوں میں پینے کاصاف پانی بھی میسر نہیں بلکہ بنیادی حقوق سلب ہو کر رہ گئے ہیں لیکن وزرا خاموش ہیں بلکہ اسمبلیوں میں بھی ایشوز پرخاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں اب جب کہ پارٹی نے احتجاج کا اعلان کیا ہے جو کہ خوشآئند اقدام ہیاس میں بھی جو مطالبات رکھے گئے ہیں ان میں محنت کشوں کے مسائل کو شامل نہیں کیا گیا ہم محنت کشوں کی طرف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پرائیویٹ اور پبلک سیکٹرز میں کلریکل اور نان کلریکل کیڈرز میں بھرتیاں مستقل بنیادوں پر کی جائیں بجائے اس کے تھرڈ کنٹریکٹ پر کی جا رہی ہیں جو کہ آئین کے آراٹیکل 27 کی خلاف ورزی ہے آئین کے آرٹیکک 17 کے تحت تمام شہریوں کو انجمن سازی کا حق دیا گیا ہے المیہ یہ ہے کہ لیبر قوانین کی روشنی میں محنت کشوں کو ٹریڈ یونین کی سرگرمیوں کا حق دینے کیانہیں محروم کیا جا رہاہے ان مسائل پر بلاول بھٹو زرداری کے مشیروں نے اگر فیڈ بیک انہیں پراپر نہیں دی تو کیا ان مشیروں ، وزرا اور پارٹی کے ذمہ داروں کااحتساب نہیں ہونا چاہئی جنہوں نے محنت کشوں کی قیادت سے مشاورت کئے بغیر احتجاج کا ایجنڈا مرتب کرکے بلاول بھٹو زرداری کو دیا ہے ہم سمجھتے ہیں کہ محنت کشوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی ہے ہم محنت کشوں کی طرف سے بلاول بھٹو زرداری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ محنت کشوں کے وفد سے ملاقات کا وقت دیا جائیتاکہ محنت کشوں کے نمائندوں کی مشاورت کے ساتھ ان کے مسائل کو احتجاجی تحریک کے اجنڈیکا حصہ بنایا جائے اور۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے اس فلسفے کو اجاگر کیا جاسکے اور محنت کشوں کے ساتھ انصاف کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :