کتب و لائبریریاں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

جمہوریت کے استحکام میں کتابوں کا اہم کردار رہاہے،کتب میلوں اور لائبریریوں کی سرکاری سطح پر سرپرستی ہونی چاہیے ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستاراور خواجہ اظہار الحسن کی بارہویں عالمی کتب میلہ کے دورہ کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) کتب اور لائبریریاں ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ کتب میلے کی اچھی روایت قائم کی گئی ہے۔ حکومت کو کتب میلوں اور لائبریریوں کی سر پرستی کرنی چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماڈاکٹر فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نے اتوار کے روز بارہویں بین الاقوامی بُک فیئر کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی بُک فیئر کے بارہویں میلے کا انعقاد اس بات کا مظہرہے کہ اس شہر کے لوگ کتب دوست ہیں ۔ کتب اور لائبریریاں ہمارے ملک کے لیے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ۔ اس طرح کے کتب میلے ہونے چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیانے جس طرح کتب میلے کی کوریج کی ہے اس کو سرہاتا ہوں ۔

(جاری ہے)

والدین کو چاہیے کہ بچوں کو کتابو ںسے قریب لائیں۔ جمہوریت کے استحکام میں کتابوں کااہم کردار رہاہے۔ سرکاری سطح پر کتب میلوں اور لائبریریوں کی حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔ ایک سوال کے جواب میں فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مجھے اُمید ہے کہ وسیم اختر اپنے دورِمیئر میں کتب اور لائبریریوں کی سرپرستی کریں گے۔بعد ازاں فاروق ستار اور خواجہ اظہار الحسن نے میلے کا دورہ کیا اورمختلف اسٹالز میں جاکر کتابیں بھی دیکھیں۔

متعلقہ عنوان :