Live Updates

تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے غباروں سے ہوا نکل چکی ہے، علی اکبر گجر

کل کی بدترین مخالف دونوں جماعتیں اپنی سیاست کو تاریک ہوتا دیکھ کر ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں لیکن کتنے ہی زیرو اکٹھے کر لئے جائیں وہ زیرو ہی رہتے ہیں

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے نائب صدر علی اکبر گجر نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کے غباروں سے ہوا نکل چکی ہی․ دونوں جماعتیں عوام کی عدالتوں میں بد ترین مایوسی کا شکار ہونے کے بعد سیاسی بلیک میلنگ پر اتر آئی ہیں کل کی بدترین مخالف دونوں جماعتیں اپنی سیاست کو تاریک ہوتا دیکھ کر ایک دوسرے کے قریب آ رہی ہیں لیکن کتنے ہی زیرو اکٹھے کر لئے جائیں وہ زیرو ہی رہتے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت کو اقتدار میں لانے والے بھی عوام ہیں اور صرف پاکستان کے بیس کروڑ شہری ہی اس بات کا حق رکھتے ہیں کہ وہ کسی جماعت کو اقتدار میں رکھیں یا نہ رکھیں․ پیپلز پارٹی گذشتہ انتخابات اور اس کے بعد بلدیاتی انتخابات میں ملک کے سیاسی منظر سے معدوم ہوچکی ہے اب اس جماعت کی بقا صرف ہنگامہ آرائی اور شور شرابے میں ہے تاکہ آئندہ انتخابات میں ہمدردی کا ووٹ لے سکے جبکہ تحریک انصاف کی الزامات اور جھوٹ کی سیاست کو بھی باشعور پاکستانیوں نے مسترد کردیا ہے ان کے پاس بھی اب کسی دوسرے کے کندھے کا سہارا لینے کے سوا کوئی چارہ نہیں شائد اسی لئے دو بدترین سیاسی مخالف اقدار میں حصہ وصول کرنے کے لئے تمام اختلافات کو پس پشت ڈال کر جمہوری نظریات کی قربانی پر تیار ہو گئے ہیں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی نائب صدر علی اکبر گجر نے وزیر داخلہ کے بعد پاکستان مسلم لیگ(ن) کی وفاقی حکومت کو گھر بھیجنے کے مطالبے کو دیوانے کی بڑ قرار دیتے ہوئے کہا ہماری حکومت ملکی تاریخ کی سب سے مثالی حکومت ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا، معاشی طاقت بنایا ملک کے فرسودہ مواصلاتی نظام کو دنیا کے جدید ترین مواصلاتی نظام میں بدلا ․ آج پاکستان جنوبی ایشا کی نئی شناخت بن کر ابھر رہا ہی․ علی اکبر گجر نے کہا کہ تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی کی سیاسی بقا اسی بات میں ہے کہ آئندہ انتخابات کی تیاری کریں اور جن صوبوں میں عوام نے انہیں اقتدار میں لانے کی غلطی کی ہے وہاں عوام کی مایوسیوں کا ادراک کریں․ پاکستان مسلم لیگ(ن) جمہوری روایات کی امین جماعت ہے جسے پاکستان کے کروڑوں عوام کے ووٹ کی قوت حاصل ہے ہم اقتدار کے پیچھے دوڑنے والے نہیں لیکن پاکستان کو مفاد پرستوں اور کرپشن کے پیروکاروں کے رحم و کرم بھی نہیں چھوڑ سکتے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات