سال 2016ء کی آخری انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم آج شروع ہو گی

پنجاب میں تقریباً ایک کڑور 84لاکھ بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے

اتوار 18 دسمبر 2016 18:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) انسداد پولیو کی تین روزہ قومی مہم آج ( پیر) سے شروع ہو گی ۔ 19 سے 21 تک جاری رہنے والی مہم میں پنجاب میں تقریباً ایک کڑور 84لاکھ بچوں کو پولیو سے حفاظت کی ویکسین پلائی جائے گی ۔ پنجاب کے وزیر صحت برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ پنجاب میںاگرچہ پولیو کا کوئی کیس نہیں تاہم ماحول میں وائرس کی موجودگی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ ابھی بہت سا کام کرنا باقی ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر علی جان خان نے اضلاع کو ہدایات جاری کیں کہ قومی ایکشن پلان برائے تدارک پولیو پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے۔کو ارڈی نیٹر ایمر جنسی اپریشن سنٹر پنجاب ڈاکٹر منیر احمد نے بتایا کہ سال 2016 کی آخری پولیو مہم میں راولپنڈی ، لاہور اور ملتان میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

---اس مہم میں 44ہزار 600 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 37845 موبائل ٹیمیں، 4439 فکسڈ ٹیمیں اور 2370 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ۔

پاکستان ، افغانستان اور نا ئیجیریا پولیو سے متاثرہ آخری ممالک میں سے ہیں ۔ اس سال پاکستان میں 19کیس رپورٹ ہو چکے ہیں جن میں سے 8 سندھ، 8 خیبر پختونخواہ، 2 فاٹا، اور 1بلوچستان سے رپورٹ ہوئے۔ پنجاب سے اس سال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

متعلقہ عنوان :