اپوزیشن کے مطا لبات کو بھی سننا چاہیے‘ حمزہ شہبازشر یف

مگر قوم کو مطالبہ دہشت گردی اور لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کا ہے جسے پورا کر یں گے ‘2018میں (ن) لیگ جب میاں نوازشر یف کی قیادت میںعوام کے پاس جائیں گی تو ہم سر خرو ہوں گے ‘لوڈشیڈ نگ کا جن بوتل میں بند کر دیں گے ’دھر نوں کی وجہ سے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں تاخیر ہوئی ہے ‘سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دورہ شروع ہو چکا ہے‘ماڈل ٹائون میں میڈ یا سے گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبازشر یف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے مطا لبات کو بھی سننا چاہیے مگر قوم کو مطالبہ دہشت گردی اور لوڈشیڈ نگ ختم کرنے کا ہے جسے پورا کر یں گے ‘2018میں (ن) لیگ جب میاں نوازشر یف کی قیادت میںعوام کے پاس جائیں گی تو ہم سر خرو ہوں گے ‘لوڈشیڈ نگ کا جن بوتل میں بند کر دیں گے ’دھر نوں کی وجہ سے چینی صدر کے دورہ پاکستان میں تاخیر ہوئی ہے ‘سی پیک منصوبے سے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا نیا دورہ شروع ہو چکا ہے ۔

وہ اتوار کے روز ماڈل ٹائون میں چینی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی میاں حمزہ شہبازشر یف نے کہا کہ چین نے ہر اچھے اور مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور سی پیک کا منصوبہ بھی پاک چینی دوستی کا منہ بولتاثبوت ہے جس سے ملک میں معاشی انقلاب آرہا ہے اور ہم ملک کو دہشت گردی اور بجلی کی لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل سے مکمل نجات دلائیں گے ۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کی احتجاجی کال کے متعلق سوال کے جواب میں میاں حمزہ شہبازشر یف نے کہا کہ اپوزیشن کے بھی جمہو ریت میں مطالبات ہوتے ہیں ان مطالبات کو بھی سننا چاہیے مگر اے پی ایس سکول میں شہید ہونیوالوں کے والدین ملک میں دہشت گردی کے خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور قوم بھی ملک سے لوڈشیڈ نگ کا خاتمہ چاہتے ہیں(ن) لیگ جب میاں نوازشر یف کی قیادت میںعام انتخابات میں عوام کے پاس جائیں گی تو ہم سر خرو ہوں گے اور ملک کو دہشت گردی سمیت دیگر تمام مسائل سے نجات دلائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :