وزیر اوقاف زعیم حسین قادری کی علامہ زبیر احمد ظہیر سے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات

محکمہ اوقاف کی زمین پر غیر قانونی قبضوں کو مہینوں نہیں دنوں میں ختم کر یں گے ‘زعیم قادری ‘ہم آپ کیساتھ ہیں ‘علامہ زبیرا حمد ظہیر کی یقین دہانی

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری کی عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیر سے انکی رہا ئش گاہ پر ملاقات ‘مختلف امور پر بات چیت کی گئی ۔ صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امور سید زعیم حسین قادری نے فردوس مار کیٹ میں علامہ زبیر احمد ظہیر سے ملاقات کی جبکہ اس موقعہ پر با دشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کے علاوہ مولانا محمد آصف ربانی ‘مولانا عبد الستار نیازی ‘پروفیسر عبد الر حمن لدھیانوی ‘مولانا فیاض احمد سلفی ‘مفتی محمد عاشق حسین قادری ‘میاں محمد اصغر ‘ڈاکٹر ذکاء اللہ ‘ڈاکٹر مرقص فدا سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری نے کہا کہ ہم صوبے میں مذبی ہم آہنگی اور امن کے فروغ کیلئے تمام طبقا ت کو ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں اور محکمہ اوقاف کی زمین پر پنجاب میں جہاں بھی قبضہ ہے اسکے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگا مہینوں نہیں دنوں میں غیر قانونی قبضوں کو ختم کروائیں گے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے خلاف بھی تمام مذہبی طبقات کو متحد ہو کر حکومت کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ ملک میں دہشت گردی کو جڑوں سے ختم کر کے لاہور سمیت پورے پنجاب کو امن کا گہوارہ بنائے اور امن ہی صوبے میں ترقی اور خوشحالی بھی آئیگی جبکہ اس موقعہ پر کی عالمی تحر یک تحفظ حر مین الشرفین پاکستان کے سر براہ علامہ زبیر احمد ظہیرسمیت دیگر علماء نے وزیر مذہبی امور کو اپنے مکمل تعاون اور سپورٹ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

متعلقہ عنوان :