لاہور، پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیام، ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور خام مال برآمد

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) لاہور کے علاقہ ہربنس پورہ پولیس نے پتنگیں فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ہزار سے زائد پتنگیں اور بھاری مقدار میں خام مال برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہربنس پورہ پولیس نے اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مار کر ابرار نامی پتنگ فروش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 1000 سے زائد تیار شدہ پتنگیں اور خام مال برآمد ہواپولیس کا کہنا تھا کہ ملزم پابندی کے باوجود پتنگیں بنا کر شہر کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتا تھا جس کو اطلاع ملنے پر گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :