ربیع الاول کا مہینہ حضور نبی کریم ؐ سے اپنی محبت کی تجدید کا پیغام دیتا ہے،میاں محمد اسلم

سیرت رسولؐ کا مقصد امت مسلمہ کا رشتہ اپنے نبیؐ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسولؐکو اپنانا ہے۔ حضورؐ سے محبت کا تقاضا ہے کہ ان کے لائے ہوئے دین کو پاکستان سمیت دنیا میں غالب کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائیں جھنگی سیداں میں منعقدہ سیر ت کانفر نس سے پرو فیسر وقاص خان ،حا جی دلاور خان اور دیگر کا خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ سیرت رسول ﷺ کا مقصد امت مسلمہ کا رشتہ اپنے نبی ﷺ سے مضبوط اور توانا کرتے ہوئے اسوہ رسول ﷺ کو اپنانا ہے،جماعت اسلامی کی دعوت بھی نبی کریم ﷺ کی دعوت ہے کہ انسانوں کو صرف خدائے واحد کی بندگی میں دیا جائے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں اللہ نے نیکی کاحکم دینے والا اور برائیوں سے روکنے والا بنا کر بھیجا ہے۔انھوں نے کہاحضورد ﷺ سے عقیدت و محبت کا تقاضا ہے کہ ہم ان کے لائے ہوئے دین کو پاکستان سمیت پوری دنیا میں غالب کرنے کیلئے سر دھڑ کی بازی لگادیں اور بے دین قوتوں کی طرف سے جاری عالمی امن کے خلاف ساز شوں کو ناکام بنادیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جھنگی سیداں میں منعقدہ سیر ت کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس مو قع پر سابق ممبر صوبائی اسمبلی پرو فیسر وقاص خان ،حا جی دلاور خان اور دیگر بھی مو جو د تھے ۔ میاں محمد اسلم نے کہا ربیع الاول کا مہینہ حضور نبی کریم ؐ سے اپنی محبت کی تجدید کا پیغام دیتا ہے،آج جب کہ پوری دنیا کی طاغوتی اور سامراجی قوتیں متحد ہو کر مسلمانوں کے وجود کو مٹانے اور اسلام کے حقیقی پیغام اور تشخص کو مسخ کرنے کے لیے سرگرم عمل ہوگئی ہیں ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ خود بھی اسوہ رسولؐ پر عمل کیا جائے اور پوری دنیا میں بھی تعلیماتِ نبویؐ کو عام کرنے کی کوشش کی ہے،اسلام کے ابدی و آفاقی پیغام کو انسانیت تک پہنچانا مسلمانوں کی ذمہ داری ہے،آج اگر مسلمان ذلت اور پستی کا شکار ہیں اور ہر جگہ پس رہے ہیں تو اس کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ ہم نے بحیثیت مجموعی تعلیمات نبویؐ کو پس پشت ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریمؐ نے جہالت کی تاریکی میں ڈوبی ہوئی انسانیت کو ہدایت کی روشنی سے ہمکنار کیا،بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم پر گامزن کیا اور اپنے کردار وعمل سے ثابت کیا ہے فلاح و کامرانی کا راستہ صرف اللہ رب العزت کا بتایا ہوا راستہ ہے اور جو اس راستے سے انحراف کرے گا ہمیشہ مضطرب اور پریشان رہے گا۔

متعلقہ عنوان :