آصف زرداری 23 دسمبر کراچی پہنچیں گے،پانامہ لیکس کی ویب سائٹ میں میرا یا والدہ کا نام نہیں جس کا نام ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے،پارٹی کراچی ے صدر ڈاکٹر عاصم حسین چوہدری نثار اور وزیراعظم نوازشریف کے سیاسی قیدی ہیں اس لئے ملک میں سیاسی قیدی نہ ہونے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے،پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کی پریس کانفرنس

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے 23 دسمبر کو پارٹی کے شریک چئیرمین سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرداری جمعہ کو کراچی پہنچے گے،اس سلسلے میں پارٹی تین روز میں تیاریاں مکمل کرلے گی ،آصف زرداری کو ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دے دی ہے،ہمارے خاندان کے لئے ان کی صحت زیادہ ضروری ہے،آصف زرداری کا کراچی میں بھرپور استقبال کیا جائے گا،وہ اتوار کو پیپلز میڈیا سیل میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو سعید غنی،جمیل سومرو،ودیگر بھی موجود تھے،بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آصف زرداری ہمارے ساتھ ہوں گے تو ہم حکومت سے اپنے چار مطالبات جلد از جلد منوا سکیں گے،ہمارے مطالبات میں ایک بااختیار وزیرخارجہ کی تقرری شامل ہے،ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پانامہ کی ویب سائٹ میرا یا والدہ کا نام نہیں ہے،جس کا نام ہے اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئیے،پانامہ لیکس میں نوازشریف بے ناقاب ہوچکے ہیں،انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں جب تک پانامہ لیکس پر کاررروائی نہیں ہوگی جمہوری احتساب ممکن نہیں ہوسکے گا،انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ادارے قانون کی حکمرانی میں کام کریں،بلااول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم شہزادوں کے ڈراموں پر نہیں ،بلکہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ملک کے تمام مسائل کا حل جمہوریت سے ہی ممکن ہے ،انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار یہ جھوٹا دعویٰ کرتے ہیں کہ ملک میں کوئی سیاسی قیدی نہیں تو ان پر واضح کردوں کہ پارٹی کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم حسین ان کے اور وزیراعظم نوازشری کے سیاسی قیدی ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کو کمزور کرنے کے لئے ساتھیوں پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہم کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے اور حکومت کے سیاہ کارنامے بے نقاب کرتے رہیں گے،ہم اب اصل اپوزیشن بن کر دکھائیں گے اور حکومت سے اپنے چاروں مطالبات ہر صورت منوائیں گے،نوازشریف حکومت ہوش کے ناخن لیں اور عوام کی آواز کو سنیں۔