پانی کے ذخیروں کی صفائی کے پروگرام پرعملدرآمد جاری ہے ،شاہد ناصر

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ پنجاب شاہد ناصر راجہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے زیر اہتمام پانی کے ذخیروں کی صفائی کے پروگرام پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس نظام سے منسلک افسران ، فیلڈ سٹاف اور بلدیاتی نمائندوں کی تربیت کیلئے ورکشاپس اور سیمینار بھی منعقد کئے جارہے ہیں ۔

انہوں نے یہ بات صحت و صفائی کے پروگرام کی انٹرنیشنل ایکسپرٹ ثانیہ خان سے ملاقات کے دوران کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب نجیب اسلم بھی موجود تھے ۔ شاہد ناصر نے کہاہے کہ پینے کے پانی کی فراہمی اور سیوریج کا نظام بہتر بنا کر صحت عامہ کا تحفظ یقینی بنایا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں مختلف سطح پر ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔

اور غفلت و کوتاہی برتنے والے عملے کے خلاف کاروائی بھی کی جاسکتی ہے ۔ ثانیہ خان نے اس موقع پر استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی پروگرام کے بارے میں بتایا۔ نجیب اسلم نے کہاکہ پینے کے صاف پانی کے منصوبوں کے اجراء سے پنجاب میں بالخصوص جنوبی پنجاب میں آلودہ پانی سے پھیلنے والی بیماروں پر قابو پانے میں مدد ملے گی ۔

متعلقہ عنوان :