مقصوداحمدراہیؔ کی تصنیف ادبیات میں گرانقدراضافہ ہے،ڈاکٹرغضنفرمہدی

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ممتازسکالراورانجمن تاریخ وآثارشناسی پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرغضنفرمہدی نے کہا ہے کہ مقصوداحمدراہیؔ کی تازہ تصنیف ’میراکینیڈاکاسفر‘ ادبیات میں ایک گرانقدراضافہ ہے۔انھوں نے یہ بات بزمِ عروج ادب کے زیراہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل کے اشتراک مقصوداحمدراہیؔ کی تصنیف’ میراکینڈاکا سفر‘کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انھوں نے کہا کہ مقصوداحمدراہیؔ نے صوفیائے کرام پریسرچ کرتے ہوئے بہت سی کتابیں تحریرکی ہیں۔ڈاکٹرغضنفرمہدی نے کہا کہ ایسی تصانیف سے عالمی برادری روشناسی ہوتی ہے۔مقصوداحمدراہیؔ نے کہا کہ کینیڈاپاکستان کا عظیم دوست ہے جہاں پاکستانی ہزاروں کی تعدادمیں رہتے ہیںان کے بارے میں آگاہی دینا وقت کا متقاضی تھا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرریاض احمدنے کہا کہ مقصوداحمدراہی کا سفرنامہ اس بات کا تقاضہ کرتا ہے کہ اس کا انگریزی میں ترجمہ شائع کیا جائے۔

بزمِ عروج ادب کے صدرنعیم اکرم قریشی کا کہنا تھا کہ حکومت مقصوداحمدراہی کی ادبی خدمات کے عوض انھوں سول ایوارڈسے نوازا جائے۔تقریب سے ڈاکٹربشیربھیروی،نسیمِ سحر،حکیم سیدمحمد سہارنپوری،شیخ مختاراصلاحی،عمر بٹ ،طارق شاہین، پیرارشدقریشی ،شکیل احمد،رخسانہ نازی اوردیگرمقررین نے مقصوداحمدراہی کی شخصیت اور کتاب پر روشنی ڈالی۔