منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزما ن کیخلاف کارروائی ،21ملزمان گرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورغیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ملزما ن کیخلاف کارروائی کرتے ہوئی21ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر واہ پولیس نے ایاز سے 250گرام چرس ، تھانہ جاتلی پولیس نے خاور سے 6بوتل شراب، تھانہ نیوٹائون پولیس نے ذوالفقار اور نوید سے 6بوتل شراب، تھانہ آراے بازار پولیس نے کلیم اللہ سے 5لیٹر کھلی شراب، واجد سے 4لیٹر کھلی شراب، تنویر سے 4لیٹر کھلی شراب ، تھانہ صدر واہ پولیس نے عامر سے 10لیٹر کھلی شراب، تھانہ ویسٹریج پولیس نے شیر خان سے 1عدد پستول 30بور معہ 03روند ، تھانہ مورگاہ پولیس نے ہارون سی1عدد پستول 30بور معہ 3روند ، وقاص سے 1عدد ریوالور 32بور معہ 3روند ، تھانہ روات پولیس نے بحریہ ٹائون فیز 8کے علاقہ میں غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث مسرت بی بی ، کرن ، سحر امیر ، کلثوم ، ماہ نور ، صبا ، رابعہ ، عزت بی بی ، صبا ریاض اور حسین عرف فوجی کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :