محکمانہ غفلت اور فرائض میں لاپرواہی پر پولیس افسران کو سزائیں

اتوار 18 دسمبر 2016 18:30

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی اسر ار احمد خان عباسی نے محکمانہ غفلت اور لاپرواہی برتنے پر مختلف رینک کے پولیس آفیسرز کے شوکاز نوٹس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جس میں سب انسپکٹر غلام شبیر، سب انسپکٹر رفاقت حسین ، لیڈی کانسٹیبل ارم ، کانسٹیبل عبد اللہ ، کانسٹیبل مشہود حسین ، کانسٹیبل بلال صغیر ، کانسٹیبل قمر زمان کو سروس سے برخاست جبکہ رفاقت حسین سب انسپکٹر کو مختلف الزامات پر جاری شدہ چارج شیٹس اور شوکاز نوٹسسز پر تنزلی عہدہ کرتے ہوئے سب انسپکٹر سے اے ایس آئی ، اے ایس آئی سے ہیڈکانسٹیبل ، ہیڈکانسٹیبل سے کانسٹیبل اور پھر سروس سے برخاست کی سزاد ی ، اے ایس آئی اظہر محمود کوتین سال سروس ضبطگی ، ٹی اے ایس آئی شاہد مسعود کو تین ماہ سروس ضبطگی ، اے ایس آئی اظہر کو دو سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل عمران حسین کو ایک سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل عابد غنی کو دو سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل بابر رضا کو دو سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل محمد فاروق کو دو سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل محمد نعمان کو دو سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل ایاز محمد کو دو سال سروس ضبطگی ، کانسٹیبل گل شیر کی ایک سال ترقی روک دی ، سب انسپکٹر محمد اکرم کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی ساجد حسین کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی محمد لطیف کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، ہیڈکانسٹیبل عمر وقاص کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، کانسٹیبل ثاقب علی کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، کانسٹیبل وقار افضال کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، کانسٹیبل یاسر علی کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، ، ہیڈکانسٹیبل مظہر یعقوب کو دو درجے تنزلی تنخواہ ، سب انسپکٹر گلزار حسین کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ ، سب انسپکٹر سلیم کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ ، سب انسپکٹر نذر حسین کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ ، سب انسپکٹر اکرم خان کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی قیصر اعجاز کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ ، اے ایس آئی تصور ضمیر کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ ، سب انسپکٹر اظہر محمود کو ایک درجہ تنزلی تنخواہ کی سزائیں دیں ۔

متعلقہ عنوان :