وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،43 مشتبہ افرادگرفتار

اتوار 18 دسمبر 2016 18:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علا قوں میں سرچ آپریشن ،43 مشتبہ افرادزیرحراست،جنرل ہولڈ اپ کے دوران172مو ٹر سائیکل بغیر کا غذات تھا نوں میں بند ۔ شراب، چرس اور غیر قا نو نی اسلحہ رکھنے میں ملو ث 5ملزمان سے 36لیٹر شراب ،4کلو 260 گر ام چر س اور اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدما ت درج کرلیے ۔

مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ بادساجد کیانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں سرچنگ و کومنگ اور جنرل ہولڈ اپ کیا گیا جس میں اسلام آباد پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران43 مشتبہ افراد کو تھانوں میں شفٹ کیا گیا اور ان سے تحقیقات جاری ہے مزید برآں پولیس نے ناکہ بندی کے دوران 172 موٹر سائیکل اور4 گاڑیوں کو کاغذات نہ ہونے پر تھانوں میں بند کر دیا گیا جن متعلق تحقیقات کی جا ر ہی ہیں ، بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی3پیشہ ور بھکاریوں کو بھی گرفتار کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ۔

(جاری ہے)

علا وہ ازیں تھا نہ کورال پولیس نے دوران گشت ملزم نعمت اللہ کو گرفتار کرکے اس سے 2کلو 140گر ام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ ملزم محمد علی سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن بر آمد کرلیا۔ تھا نہ سیکر ٹر یٹ پولیس نے تین ملزمان محمد صفدر ، عاشر عظیم اور نا صر محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلو 95گر ام چرس اور 36لیٹر کھلی شراب بر آمد کرلی۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آباد نے تمام زونل پولیس افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں پٹرولنگ اور چیکنگ کو موثر بنائیں اور چیکنگ اور کومنگ کے دوران مشکوک اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کا بنیادی مقصد انفرادی قوت کے ساتھ شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا اور موجودہ حالات کے پیش نظر شہریوں کی سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے ۔انہوں نے تمام پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام پولیس افسران اپنے اپنے علاقوں میں خود گشت کریں اور تمام ڈیوٹی کو خود چیک کریں اور ڈیوٹی پر مامور ملازمان کو موجود ہ حالات کے پیش نظر بریف کریں ۔