پیپلزپارٹی کے رہنماء ایچ ایم گھانچہ کمر کے آپریشن کے بعد بیٹے کی رہائش گاہ ناظم آباد منتقل ہوگئے

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء)پیپلزپارٹی کے رہنماء ایچ ایم گھانچہ کمر کے آپریشن کے بعد بیٹے کی رہائش گاہ ناظم آباد منتقل ہوگئے،اہل خانہ کے مطابق ایچ ایم گھانچی کا ایک مزید آپریشن 2 ہفتے بعد ہوگا،انہوں نے رشتے داروں سمیت ملنے والوں اور پارٹی قیادت وکارکنان سے اپیل کی ہے کہ ایچ ایم گھانچی کی جلد از جلد صحت یابی کے لئے دعا کی جائے،واضح رہے کہ ایچ ایم گھانچی پارٹی سے لگاؤ رکھنے والی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے نا مصائب حالات میں بھی پارٹی کے ساتھ ووفاداری نبھائی اورپارٹی کا ساتھ نہیں چھورا ہے۔