ایرانی حدود سے پنجگور کے علاقے میں مارٹر گولے فائر ،ایک شخص جاں بحق ،دوسرا شدید زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

ایرانی حدود سے پنجگور کے علاقے میں مارٹر گولے فائر ،ایک شخص جاں بحق ..

ْپنجگور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پنجگور کے سرحدی علاقے میں ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جس کے نتیجے میں ایک شخصجاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ کھوسو نے بتا یا ہے کہ پنجگور کے سرحدی علاقے پروم میں ایرانی حدود سے مارٹر گولے فائر کیے گئے جو زور دار دھماکے سے پھٹ گئے اور اس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ ایرانی حدود سے فائرنگ بھی کی گئی جو تقریبا ایک گھنٹے سے زیادہ دیر تک جاری رہی ۔

متعلقہ عنوان :