آصف زرداری 23دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

اگر آصف زرداری ہمارے ساتھ پاکستان میں ہوں گے تو ہم حکومت سے اپنے چار مطالبات منوالیں گے،پانامہ سکینڈل کا شفاف احتساب چاہتے ہیں،پانامہ پیپرز میں میرا یا میرے خاندان کا نام نہیں،ہم مل کر ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں،چاہتے ہیں پاکستان کا ایک وزیرخارجہ ہو،پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس

اتوار 18 دسمبر 2016 17:40

آصف زرداری 23دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں،بلاول بھٹو زرداری

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آصف زرداری 23دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں،اگر آصف زرداری ہمارے ساتھ پاکستان میں ہوں گے تو ہم حکومت سے اپنے چار مطالبات منوالیں گے،پانامہ سکینڈل کا شفاف احتساب چاہتے ہیں،پانامہ پیپرز میں میرا یا میرے خاندان کا نام نہیں،ہم مل کر ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں،چاہتے ہیں پاکستان کا ایک وزیرخارجہ ہو۔

وہ اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری احتساب چاہتے ہیں،پانامہ اسکینڈل کا شفاف احتساب چاہتے ہیں،جب تک ہمارے پانامہ بل پر عملدرآمد نہیں ہوگا،ملک میں جمہوری احتساب ممکن نہیں،ہم اپنے چار مطالبات حکومت سے پورے کرائیں گے،اگر آصف زرداری ہمارے ساتھ پاکستان میں ہوں گے تو ہم حکومت سے اپنے چار مطالبات منوائیں گے،آصف زرداری 23دسمبر کو کراچی پہنچ رہے ہیں،چاہتے ہیں کہ پاکستان کا ایک بااختیار وزیرخارجہ ہوہم مل کر ملک کیلئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے وزیراعظم بے نقاب ہوچکے ہیں،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ادارے قانون کی حکمرانی میں رہیں ،جس کا نام پانامہ کیس میں ہے اس کے خلاف کارروائی کی جائے،پانامہ پیپرز میں میرا یا میرے خاندان کا نام نہیں،موجودہ حکومت کے خلاف اصل اپوزیشن ہم ہیں،تحریک کو کمزور کرنے کیلئے ساتھیوں پر مقدمات بنائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آصف زرداری کے اسپتال کیلئے تین دن میں تیار ی کریں گے،آصف زرداری کی صحت فیملی کیلئے سب سے اہم ہے،آصف زرداری کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر کرنے کی اجازت دے دی ہے۔