بڑے مگرمچھوں کو سزا ہو گئی تو ملک سے نچلی سطح تک کرپشن کا خاتمہ ہو گا ‘سعدیہ سہیل رانا

اتوار 18 دسمبر 2016 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ شریف خاندان کرپشن کی دلدل میں پھنس چکا ہے پوری قوم سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہے بڑے مگرمچھوں کو سزا ہو گئی تو ملک سے نچلی سطح تک کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا یہ ہی وجہ ہے کہ تحریک انصاف کرپشن کے خاتمہ پر کسی طرح سے سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن کے معاملے میں تحریک انصاف کے دو ٹوک موقف کی پوری قوم نے تائید کی ہے پاناما لیکس کا منطقی انجام قوم کے مفاد میں ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت ہر محاز پر ناکام ہو رہی ہے داخلی اور خارجی معاملات پر حکومت کی سردمہری نے عوام میں شکوک و شبہات پیدا کر دیئے ہیں عوام کرپٹ حکمرانوں کو جیل میں دیکھنا چاہتے ہیں عنقریب عوام کی خواہشات پوری ہونے والی ہیں۔

متعلقہ عنوان :