نارووال میںپولیو کی تین روزہ قومی مہم (آج) سے شروع ہو گی

اتوار 18 دسمبر 2016 17:20

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پنجاب بھر کی طرح ضلع نارووال میںپولیو کی تین روزہ قومی مہم آج بروز ( پیر ) سے شرو ع ہوگی اور21دسمبر2016تک جار ی رہے گی۔یہ بات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نارووال ڈاکٹر خالد محمود بھٹی نے مقامی صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بتائی۔انہوںنے کہا پولیو مہم کے لیے جو ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔

وہ گھر گھر جاکر پانچ سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو اور وٹامن اے کے قطرے پلائیں گی۔

(جاری ہے)

اور اس کے علاوہ ریلوے سٹیشنوں اور لاڑی اڈوں کے علاوہ عام مقامات پر پولیو کے قطرے پلانے کے لیے جو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے۔وہ بھی ہر آنے جانے والے بچوں کو پولیواور وٹامن اے کے حفاظتی قطرے پلائے گی۔تاکہ بچے ہمیشہ کے لیے پولیو کی معذوری سے بچ جائیں۔پولیو مہم کے لیے مجموعی طور پر 1156ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیںجو کہ ضلع بھر میں جا ری تین روزہ مہم کے دوران پا نچ سا ل سے کم عمر کے 307784 بچو ں کو پو لیو ویکسین کے قطر ے پلائیں جا ئیں گیاانہوں نے مزید تبا یا کہ پولیوں کی تین روزہ مہم کے دوران جو بچے قطرے پینے سے رہ جائے گے۔

ان کو فالواپ کرنے کے لیے 22دسمبر سے 23دسمبر 2016تک دو روزہ پولیوویکسین دی جائے گی۔