تھائی پولیس نے پاکستانی شہری کو 2کلو گرام کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) تھائی لینڈ میں پولیس نے پاکستانی شہری کو 2کلو گرام کوکین اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی پولیس حکام کاکہنا ہے کہ 45سالہ پاکستانی شہری طاہر بٹ کوتھائی انٹرپول کی ایک ٹیم نے پاکستانی انٹرپول کی مخبری پر ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد گرفتار کیا ملزم نے 2کلوگرام کوکین کے کیپول نگل رکھے تھے ۔گرفتاری کے بعد ملزم کو ایکسرے اسکین کیلئے پولیس ہسپتال لے جایا گیا جہاں معلوم ہوا کے اس نے اپنے جسم میں 2کلوگرام کوکین کے کیسپول رکھے ہوئے تھے ۔ ایک ماہ قبل تھائی پولیس نے کراچی میں فیکٹری کو آگ لگنے والے مجرم کو گرفتار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :