مغرب کی خواتین کو گھروں سے نکال کر کھلونابناکر مردکے برابرلانے کی کوششخطرناک ہے، جماعت اسلامی خواتین کوئٹہ

مغرب میں خواتین کی عزت ،جان ومال محفو ظ نہیں، مغربی خاندانی معاشرہ تباہ ہوکر رہ گیا ہے،رہنمائوں کا خطاب

اتوار 18 دسمبر 2016 17:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) جماعت اسلامی خواتین ضلع کوئٹہ کی ناظمہ آسمہ قاضی،فہمیدہ مسلم ،فرزانہ اعجازنے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کی سیرت رہتی دنیا تک ہر فردقوم نسل وزبان کیلئے ہے خواتین اسلام میں محفوظ باعزت ترقی وخوشحالی کی طرف گامزن اورماں بہن بیٹی کی شکل میں گھر کی شہزادیاں ہیں مغرب نے خواتین کو گھروں سے نکال کر کھلونابناکر انہیں مردکے برابرلانے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مغرب میں خواتین کی عزت ،جان ومال محفو ظ نہیں مغربی خاندانی معاشرہ تباہ ہوکر رہ گیا ہے ۔

گزشتہ روزان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی خواتین کوئٹہ کے جانب سے ناشناس کالونی ،سیٹلائٹ ٹائون،جناح ٹائون ،سرکی روڈودیگر مقامات پر سیرت پاک ﷺ کی سیرت کے حوالے سے منعقدہ مختلف پروگراموںسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ جہاں رشتوں کی عزت نہ ہووہاں مضبوط خاندان وباکردار قوم نہیں بن سکتی ۔نبی پاک ﷺ کی سیرت پر اگر ہم عمل کریں گے تودنیا وآخرت کی کامیایاں ہمیں میسرہوگی خواتین وطالبات نبی پاک ﷺ کی سیرت کو پڑھیں سمجیں آگے پہنچادیں اور سب سے بڑھ کر ان پر عمل کریں جماعت اسلامی خواتین ملک میں خواتین کی تعلیم وتربیت انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے اور علم وعمل کا پیکر بنانے کا ادارہ ہے خواتین وطالبات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔

انہوںنے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ خواتین وطالبات نبی پاک ﷺ کی سیرت سے باخبر ہوجائیں سیرت کے کتب کامطالعہ کریں سیرت کے مجالس کاانعقادکریں نبی پاک ﷺ کی سیرت کو عام کریں ان کے فوائد ودینی ودنیاوی ثمرات سے خواتین وطالبات کو باخبرکریں تاکہ انہیں عمل کرنے میں مشکل نہ ہوآج میڈیا کا دور ہے نیٹ کے ذریعے بھی ہمیں آسانی سے نبی پاک ﷺ کی سیرت کامعلومات مل سکتی ہے الیکٹرانک میڈیاتوبدقسمتی سے مغربی نقل میں مصروف ہیں مغرب کی نقل اگر مثبت چیزوں میں کیا جائے تو بہتر مگر بدقسمتی سے یہاں مثبت نہیں منفی چیزوں کی نقل اُتاری جارہی ہے جس کی وجہ سے قوم تباہی فحاشی وعریانی اوربے راہ روی کی تباہی کی جانب جارہی ہیں ہمیں ملکر اپنی بہنوں اور ناسمجھ لوگوں کو بچانا ہے خودبھی قرآن وسنت پر عمل کریں اور قرآن وسنت کی دعوت عام کریں اور دوسروں کو بھی تباہی وبربادی سے بچاکر اسلامی تعلیمات کی جانب راغب کرنا ہے یہی ہماراکام ہے کوشش کریں کہ ہر موقع پر ہرجگہ نیک صالح دین دار دیانت دار مخلص لوگوں کاساتھ دیاجائے بعض اوقات لمحوں کی غلطی سے ہم سالوں کی سزاپارہے ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :