حکومتی وزراء کو قوم کے سامنے جھوٹ بولنے کے سواکوئی کام نہیں ‘ڈاکٹر مراد راس

ْجب بھی ملک میں شفاف احتساب ہو گا (ن) لیگ کے کر پٹ لوگ اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں ہوں گے

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

ْ لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ احتساب کے نام سے حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں ‘ حکومتی وزراء کو قوم کے سامنے جھوٹ بولنے کے سواکوئی کام نہیں ‘جب بھی ملک میں شفاف احتساب ہو گا (ن) لیگ کے کر پٹ لوگ اسمبلیوں میں نہیں جیلوں میں ہوں گے‘پوری قوم چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ بجلی او ر گیس کا بحران ملک کو تباہ کر رہے ہیں مگر حکمرانوں لوڈشیڈ نگ کے خاتمے کے دعوے کر رہے ہیں ۔

اپنے دفتر میں تحر یک انصاف کے کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد اقتدار میں آنیوالوں نے غر یب عوام کے ساتھ جھوٹے وعدے کیے او ر ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر کھاتے رہے مگر عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے ملک میں حق اورسچ کی سیاست کا آغاز کر کے ایک تبدیلی کی بنیاد رکھی اور آج بھی عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی تبدیلی کی جنگ جاری ہے جو انشاء اللہ کامیاب ہوگی اور عوام کو نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے ہمیشہ کیلئے نجات ملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے مگر نااہل حکمران اور انکے وزراء قوم کو حقائق بتانے کی بجائے ہر وقت جھوٹ بول کر بے وقوف بنانے کی کوشش کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل صرف تحریک انصاف کے پاس ہے اور تحر یک انصاف اقتدار میں آئیگی تو ملک میں حقیقی معنوں میں ایسا انقلاب آئیگا جس سے ہر حق دار کو اسکا حق ملے گا ۔