گریٹر اقبال پارک ملکی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے‘ باؤشیرازبشیر

گوادر پورٹ کے فنگشنل ہونے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا سورج طلوع ہورہا ہے

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ یوتھ ممبر لاہور باؤشیرازبشیر نے 120 ایکڑرقبے پر محیط عظیم قومی ورثے گریٹر اقبال پارک کی توسیع کو لاہور کی خوبصورتی میں ایک نئے باب کا اضافہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت تاریخی عمارات اور ورثے کو محفوظ بنا رہی ہے، گریٹر اقبال پارک میں چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے نام کے گیٹ لگائے گئے ہیںجو کہ پورے پاکستان کی یکجہتی کی عکاسی کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈسڑکٹ یوتھ ممبر لاہور بائو شیراز بشیر نے نواز شریف اور شہباز شریف کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت کی عوام دوست پا لیسیوں اور اقدامات کی بدولت پاکستان میں دہشت گردی،توانائی بحران اور بیروزگاری کا خاتمہ ہو رہا ہے جبکہ گوادر پورٹ کے فنگشنل ہونے اور پاک چین اقتصادی راہداری کے عظیم الشان منصوبے پر کام شروع ہونے سے ملک میں ترقی و خوشحالی کا سورج طلوع ہورہا ہے۔