گھر والوں اور بیوی فریال کے درمیان ہونے والی لڑائی کو ختم کر نا چاہتا ہوں ،ْعامر خان

جو کچھ ہونا تھا ہو چکا ،ْیہ مسئلہ اب جلد ختم ہو جائے گا ،ْ فیملی سے علیحدہ ہونے مشکل ہے ،ْ گفتگو

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ گھر والوں اور بیوی فریال کے درمیان ہونے والی لڑائی کو ختم کر نا چاہتا ہوں ایک تقریب کے دوران پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے کہا کہ جو ہوا سو ہوا، ایک دو روز میں معاملات ٹھیک ہوجائیں گے، گھر والوں اور اپنی بیوی فریال مخدوم کے درمیان ہونے والی لڑائی کو ختم کرنا چاہتا ہوں تاہم جو کچھ ہونا تھا ہو چکا ،ْیہ مسئلہ اب جلد ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

عامر خان نے فیملی سے علیحدہ ہونے کو مشکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک خاندان کی طرح رہنا چاہتے ہیں۔ تقریب میں عامر خان نے اپنی بیٹی کو گود میں اٹھا رکھا تھا ،ْ ان کی بیوی فریال مخدوم بھی تقریب میں موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :