وزیراعظم کسی کے دبائوپر ایوان میں نہیں آئینگے ،ْطلال چوہدری

شاہ محمود قریشی کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں ،ْ لیگی رہنما کا رد عمل

اتوار 18 دسمبر 2016 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ شاہ محمود قریشی کی باتیں کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہیں ، وزیراعظم پہلے بھی پارلیمنٹ میں بیان دیتے رہے ہیں مگر کسی کے دبائو پر ایوان میں نہیں آئیں گے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس پر طلال چودھری نے کہا کہ بہت اچھی بات ہے کہ اب پی ٹی آئی کو ہربات میں پارلیمنٹ یاد آرہی ہے ،ْاگر پارلیمنٹ اتنی ہی اچھی ہے تو عمران خان کو ایوان میں لے کرآئیں ۔انہوں نے کہا کہ طویل عرصے بعد پارلیمنٹ آنے پر شاہ محمود کوشرمندگی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے وہ روز نئے مطالبات کرتے رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :