ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اور دھرنوں کے ذریعے قوم کا وقت ضائع کرنیوالوں کامحاسبہ عوام2018ء کے انتخابات میں کرینگے ،عمران نذیر ،کرنل مبشر

بحرانوں کے ذمہ دار کون قوم سابق حکمرانوں کا محاسبہ کرے،ملکی استحکام اور ترقی کا سفر جاری رہیگا ، معاشی کرائسز سے بھی نکل رہے ہیں،صوبائی وزیر ،لارڈمیئر

اتوار 18 دسمبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) پنجاب کے صوبائی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر ولارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید نے کہا ہے کہ انرجی بحران تیزی سے ختم ہورہا ہے،پاکستان معاشی کرائسز سے بھی نکل رہا ہے، بجلی وافر آنے سے ملک میں صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار ملے گا،پاکستان استحکام اور ترقی کی راہ پر چل نکلا ہے اور یہ سفر زور و شور سے جاری رہیگا ، توانائی اور دہشت گردی کے چیلنجز سے بھرپور انداز میں نمٹ رہے ہیں جو روشنیاں ختم ہو گئی تھیں وہ بحال ہو رہی ہیں، عوام ملک کو روشنیوں کی بجائے اندھیروں میں دھکیلنے والوں کا محاسبہ عوام2018ء کے انتخابات میں کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز لاہور دفتر میں کارکنوں اور چیئر مینوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سید توصیف شاہ،ایدیژنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان اظہر فاروقی سمیت دیگر بھی موجود تھے،انہوں نے مزید کہا کہ آج ملک میں بہت بہتری آ ئی ہے خوشحالی آر ہی ہے ، جب بجلی آئیگی تو روزگار بھی آئیگا، انڈسٹری بھی لگے گی ، پاکستان کی معیشت کو بحال کر رہے ہیں، بجلی کا بحران ختم ہوجائیگا۔ معلوم نہیںیہ کس نے پیدا کیا، قوم کو سابق حکمرانوں سے پوچھنا چاہئے بلکہ ان کا محاسبہ کرنا چاہئے کہ انہوںنے اتنی مجرمانہ غفلت کیوں برتی۔